• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار آنے پر شیخ رشید کا شکوہ

شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ شکوہ کیا۔

انہوں نے صحافیون کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو، لٹیری، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے، یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے آئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرار داد منظور کی ہے، یہ فارم 47 کے ممبرز نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے  پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کر کے درمیانی راستہ نکالا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کر کے گئے، قوم اس پر بھی سوچے۔


قومی خبریں سے مزید