• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ نے جیل میں میک اپ کیسے کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ پاویتھرا گوڈا کو پولیس حراست کے دوران میک اپ میں دیکھے جانے کے بعد خاتون سب انسپکٹر سے جواب طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگودیپا اور ان کی ساتھی اداکارہ پاویتھرا گوڈا ایک قتل کیس میں گرفتار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 جون کو پاویتھرا گوڈا کو بنگلورو میں تفتیش کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا تھا۔ اس دوران اداکارہ کو لِپ اسٹک، میک اپ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص کے قتل کے الزام میں درشن تھگودیپا اور پاویتھرا گوڈا سمیت 15 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق رینوکاسوامی نامی مداح نے اداکار کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید