• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو تاریخ کے بدترین الیکشن جتوانے میں الیکشن کمیشن کامیاب ہوا، کنول شوزب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تاریخ کے بدترین الیکشن جتوانے میں الیکشن کمیشن کامیاب ہوا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، اب سپریم کورٹ انصاف کے لئے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے لیے الیکشن کمشن نے فوری نشستیں دیں، 2018 کے الیکشن کو یاد کیا جاتا ہے اب 2024 پر بھی بات ہو۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ 14 مئی کے الیکشن سے پہلے 9 مئی ہوگئی، 90 دن کے الیکشن کے معاملات اپنی مرضی سے چلائے جاتے ہیں، آزاد الیکشن 90 دن میں کرانے کے لیے عدالتوں میں جانا پڑا۔

ہم پر احسان جتایا جاتا ہے کہ آپ کو الیکشن کی تاریخ دی، باپ کو کس طرح سے آزاد امیدواروں نے جوائن کیا، اس پارٹی کو شیڈول بھی ملا اور مخصوص نشست بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید