• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی: بابر اور رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

جبکہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے۔ محمد رضوان ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

پی سی بی نے ٹیم اور سیلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر  دیئے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید