• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر داخلہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ کینیڈین ہائی کمشنر کو سووینئر پیش کرہے ہیں۔ فوٹو: پی آئی پی ڈی
وفاقی وزیر داخلہ کینیڈین ہائی کمشنر کو سووینئر پیش کرہے ہیں۔ فوٹو: پی آئی پی ڈی

کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون نے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی ہے، جس میں اقلیتوں کے تحفظ اور انسانی اسمگلنگ سمیت متعدد امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

 اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بارڈر سیکیورٹی، امیگریشن، انسانی اسمگلنگ روکنے پر بات چیت کی گئی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کینیڈین ہائی کمشنر سے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں۔ 

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے، غیر قانونی نقل و حرکت اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی کینیڈا منتقلی میں بھی ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔ 

اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید