• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پوری طرح تیار ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں قانونی پیچدگیوں سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پوری طرح تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ اسلام آباد میں یونین کونسلز اور وارڈز کی حد بندی کا کام 23 جولائی تک مکمل ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلیے تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو جلد پورا کیا جائے۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید