• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا

شکیل آفریدی: فوٹو فائل
شکیل آفریدی: فوٹو فائل

عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا گیا۔ نام نکالنے کے حکم کے خلاف حکومتی اپیل منظور کرلی گئی۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی بیوی کے خلاف کچھ مواد ہے تو بتائیں۔

 ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مواد خفیہ ہے، عدالت کو نہیں دیا جاسکتا۔ 

فیصلے کے پیراگراف 19 کے مطابق ریاست کے پاس کسی کے خلاف خفیہ معلومات ہو تو اس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

 عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید