• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کابینہ کی 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ 

اس موقع پر 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ 

کابینہ نے ڈی آئی خان کی سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کےلیے 565 اسامیوں کی منظوری بھی دی، جبکہ دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرانے کی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید