سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم سیاسی دھینگا مشتی میں اتنے اُلجھ گئے کہ پرواہ ہی نہیں معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔
ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ صرف اِس ماہ میں سرگودھا اور سوات میں دو لوگ جتھوں نے ہلاک کر دیے، یہ خطرناک رجحان سیاسی اور دینی جماعتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیاوی اور دینی اعتبار سے صفائی کا حق ہر ملزم کو حاصل ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان جتھوں والوں کی نشاندہی کرنی چاہیے اور گرفتار کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ عبرت پکڑیں۔