• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر کے 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 1200 سے زائد طلباء ان 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے ان 15 میڈیکل کالجز کو پچھلے سال داخلے دینے سے روک دیا تھا، پی ایم ڈی سی کے انتباہ کے باوجود میڈیکل کالجز نے طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے۔

وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ 15 میڈیکل کالجز کو گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے غیرقانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا، یہ کالجز فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں طلباء سے ایک ارب سے زائد وصول کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کالجز میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کے صدر کا کہنا ہے کہ 18 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، ان میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو گزشتہ پی ایم سی نے غیر قانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید