• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں وفات پانیوالی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے انتظامات مکمل

چین میں وفات پانے والی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت وطن لانے کیلئے انتظامات مکمل ہو گئے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
چین میں وفات پانے والی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت وطن لانے کیلئے انتظامات مکمل ہو گئے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چین میں وفات پانے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فرحانہ مشتاق کی میت کی وطن لانے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز میت لے کر کل صبح اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔

قومی خبریں سے مزید