• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے: رؤف حسن

 
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن---فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن---فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کے لیے سازش ہوئی، سپریم کورٹ محمد زبیر کے بیان پر کمیشن آف انکوائری تشکیل دے۔

رؤف حسن نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق ہے، محمد زبیر کا اعترافی بیان کسی مہذب معاشرے میں ہوتا تو نوٹس لیا جاتا۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے۔

روف حسن کا کہنا ہے کہ محمد زبیر نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لیے جنرل باجوہ نے رابطہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی، سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے کہا مریم نواز، نوازشریف، شہباز شریف بھی سازش میں شامل تھے، محمد زبیرکا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیان کو ثابت کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرا کر مجرموں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔

رؤف حسن نے کہا ہے کہ ناروال کے ایک ارسطو نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال قید میں رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید