• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر جوڑی فاطمہ اور شبر میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول اور اُن کے شوہر کانٹینٹ کرئیٹر، رائٹر شبر عباس نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف جوڑی فاطمہ جعفری اور شبر عباسمیں میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

اِن افواہوں کی بڑی وجہ اس جوڑی کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا اور اداسی میں ڈوبی ہوئی اسٹوریز کا شیئر کرنا ہے۔


شبر عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہٰذا کسی کو شادی یا محبت کے لیے چننے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب فاطمہ جعفری نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فاطمہ جعفری کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا۔‘

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر کے ہاں رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


اس خوشخبری کا اعلان اس جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید