بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے 6 دن بعد اب 54 سالہ سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
سیف علی خان کو ڈاکٹروں کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا گیا ہے۔
اداکار کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے ملاقات نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔