• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔

مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا، یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آج ممکنہ طور پر سامان رسد لے کر قافلہ پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا، فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لوئر کرم کے علاقے بگن میں کھانے پینے کا سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد حکام نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید