• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کو اسپتال لیکر جانیوالے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو سیف علی خان کو صحیح وقت پر اسپتال پہنچانے پر 11 ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کو ایک سماجی ادارے کی جانب سے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کا بیان سامنے آیا تھا۔

بھجن سنگھ رانا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں سیف علی خان کو اسپتال لے کر گیا تو ان کی کمر زخمی تھی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ سیف علی خان میرے رکشے میں بیٹھے ہیں، میں نے سوچا کہ کوئی زخمی شخص ہوگا۔

رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ میرا رکشہ اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر پہنچا تو ایک ایمبولینس وہاں سے نکل رہی تھی، ہنگامہ دیکھ کر اسپتال کا عملہ فوراً ہماری طرف آیا، تب مجھے پتہ چلا کہ میرے رکشے میں سیف علی خان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید