• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔

انہوں نے دوران انٹرویو اپنی زندگی، کیریئر اور انڈسٹری سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے بھی فلموں کی پیشکش موصول ہوئی ہیں، لیکن انہوں نے پڑوسی ملک میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

مہوش نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا۔

اداکارہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں، میں پاکستانی سینما کی بحالی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں، مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہی بڑی کامیابی ہے، اپنے ملک میں اتنی محبت اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید