• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید کے تقلید کرنے پر ہانیہ عامر کا اظہارِ پسندیدگی

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متاثر ہو کر ان کے نقشِ قدم پر چل نکلیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی امیدوار نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ہانیہ عامر کی طرح چھوٹے بالوں میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی پوسٹ میں شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں وہ اپنی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے بال ہانیہ عامر سے متاثر ہو کر چھوٹے کر لیے ہیں، اب کاش میں ان کی طرح یا آدھی اچھی لگ سکوں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ مذکورہ پوسٹ پاکستانی اداکارہ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے عرفی کے انداز کو پسند کرنے کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کے انداز کو اپنایا ہو، بلکہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کے کردار ’حالہ‘ کا انداز بھی اپنا چکی ہیں، جسے ہانیہ عامر نے نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید