بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انکے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں لڑکیوں اور ان سے تعلقات کے حوالے سے مشورہ مانگا تھا۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو میں انھوں نے اپنے بیٹے کو جو مشورہ دیا وہ انھوں نے شیئر کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ابراہیم یہ جاننا چاہتا تھا کہ کسی خاص مرحلے پر اپنے ریلیشن شپ کو کتنی سنجیدگی سے لینا چاہیے، جس پر میں نے اسے کہا کہ اسے ہر وقت بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ تنہا اور گروپ دونوں صورتوں میں اپنے بچوں ابراہیم علی خان، سارہ علی خان، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ وقت گزار کر خوش ہوتے ہیں، میں زیادہ وقت چاروں بچوں کے ساتھ ہی گزارتا ہوں اور وہ مجھ سے مختلف چیزوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔
سیف علی خان نے کہا کہ بڑا بیٹا ابراہیم اور بیٹی سارہ تو ویسے ہی اداکار بن چکے ہیں یا بننے کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ دوسری جانب میں تو گھبراتا ہوں اور کیمرے کے سامنے کھڑا نہیں ہونا چاہتا، میرا سب سے چھوٹا بیٹا پیدائشی پرفارمر ہے، مجھے معلوم ہے اس میں یہ صلاحیت کہاں سے آئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بچوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں تو کہتا ہوں کہ اسکول ٹیچر بھی بن جائیں، جو انکی خوشی ہو، بس اتنا ہی اہم ہے اور یہی ہم انہیں سکھانا چاہتے ہیں۔