• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: دوسرے روز تھیٹر پلے ’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پیش کیا گیا

’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پلے کا ایک منظر
’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پلے کا ایک منظر

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، دوسرے روز تھیٹر پلے ’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پیش کیا گیا۔

نفرت اور ناانصافی کیخلاف گھومتی کہانی پر مبنی تھیٹر ’’جلوس‘‘ شرکاء نے بغیر ٹکٹ کے دیکھا۔

آرٹس کونسل کراچی، جیو اور جنگ کے اشتراک سے ثقافتی میلہ 30 اکتوبر تک تفریح کے رنگ بکھیرتا رہے گا۔

’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پلے کا ایک منظر
’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ پلے کا ایک منظر

آرٹس کونسل کراچی آڈیٹوریم ون کے سامنے مقامی فنکار صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں، چاروں طرف داد دیتے حاضرین ہیں اور درمیان میں نظام، ناانصافی اور نفرت کیخلاف آواز اٹھاتے کردار تھیٹر پلے ’’جلوس‘‘ میں نوجوان تھیٹر آرٹسٹس موجودہ حالات بیان کرتے نظر آئے۔

فنکاروں نے کہا بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے، داد سے ساری تھکن اتر گئی۔

شرکاء نے کہا ورلڈ کلچر فیسٹیول صرف ایک میلہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کی تہذیب، تمدن اور موسیقی کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

دوسرے روز تھیٹر پلے ’’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘‘ بھی پیش کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید