• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم سعید نے فواد خان کیساتھ اپنی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیزر شیئر کر دیا

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے نامور اداکار فواد خان کے ساتھ جَلد ریلیز ہونے والی اپنی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیرز جاری کر دیا ہے۔

صنم سعید کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں فواد خان سمیت صنم سعید کو آکھنوں میں سرمہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ میں لکھے گئے کیپشن کے مطابق ویب سیریز ’برزخ‘ کا باقاعدہ ٹریلر یکم جولائی کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ 19 جولائی کو یوٹیوب اور ZEE5 شوز پر سیریز کا پریمیئر جاری کیے جائے گا۔


یاد رہے کہ ویب سیریز ’برزخ‘ کی کہانی ہدایت کار و فلم ساز عاصم عباسی نے تحریر کی ہے جبکہ وقاص حسن اور شیلجا کیجریوال نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

اس ویب سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ کی سُپر ہٹ جوڑی فواد خان اور صنم سعید مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اس سیریز میں سنگل پیرنٹ (پرورش کرنے والا اکیلا والد) کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ اداکارہ صنم سعید ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو پراسرار ہونے کے ساتھ ساتھ ہمدرد بھی ہے۔

اس سے قبل مارچ 2023ء میں ویب سیریز ’برزخ‘ کو فرانس میں ہونے والے سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید