• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تیرے بن‘ جلد ترکش زبان میں نشر کیا جائے گا

جیو کا بلاک بسٹر، سُپر ہٹ، ریکارڈ توڑ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اب ترکش زبان میں نشر کیا جائے گا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اب ’تیرے بن‘ سمیت تین ڈراموں کو ترکش زبان میں ڈب کرنے کے بعد ترکیہ میں نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا سیزن 1 پہلے ہی کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑ چکا ہے اسے جتنا پاکستان میں پسند کیا گیا اتنا ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولنے اور سمجھنے والے موجود ہیں وہاں بےحد پسند کیا گیا۔

اس ڈرامہ سیریل نے مرکزی کرداروں، آن اسکرین جوڑی اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بین الاقوامی فنکار بنا دیا ہے۔

یمنی زیدی اور وہاج علی نے میرب اور مرتسم کی حیثیت سے ناظرین سے بے پناہ داد وصول کی اور مداح اب بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کے بعد مرکزی کرداروں کے ساتھ اس ڈرامے کے سیزن 2 کا بھی اعلان کیا تھا جو تیاری کے مراحل میں ہے اور بہت جلد نشر کیا جائے گا۔

تاہم مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق ’تیرے بن‘ سمیت تین پاکستانی ڈرامے ترکش زبان میں ڈب کرنے کے بعد ترکیہ میں نشر کیے جائیں گے، جن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مداح اس خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اوراس کا کریڈٹ پاکستانی ڈراموں کی ٹیم اور اداکاروں کو دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید