• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ 20 لاکھ فلسطینیوں کیلئے جیتا جاگتا جہنم بن چکا ہے، فلپ لازارینی

فلپ لازارینی(فائل فوٹو)۔
فلپ لازارینی(فائل فوٹو)۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (اُنروا) کے سربراہ فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ غزہ 20 لاکھ فلسطینیوں کیلئے جیتا جاگتا جہنم بن چکا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر جنیوا میں پریس بریفنگ میں فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، وہاں پر خوراک کی صورتحال انسانی بے عملی سے تباہ کُن ہو چکی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے بچے بھوک پیاس سے مر رہے ہیں اور خوراک پانی ٹرکوں میں انتظار کر رہا ہے۔

فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی مشکل سے مشکل ترین بن رہی ہے۔ غزہ میں قانون کی عملداری مکمل تباہی کے دھانے پر ہے جو امداد کی فراہمی پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ امدادی ٹرکوں کے ڈرائیوروں پر حملے کیے جاتے ہیں۔

عالمی ادارے کی ایجنسی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹرکوں کو بارڈر کراسنگ پر روکا جاتا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اُنروا کی 190 عمارتوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، اُنروا کی عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینی بھی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید