• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی کچرا گھر پر کیوں گرا؟ امریکی خاندان کا ناسا سے ہرجانے کا مطالبہ

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک خاندان نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا سے ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز میں فلوریڈا میں ایک گھر پر خلائی کچرا آگرا تھا جس کے بعد گھر میں رہائش پذیر خاندان نے ناسا سے اپنے گھر کو پہنچنے والے نقصان اور اس واقعے کی وجہ سے ذہنی اذیت کے لیے ہرجانہ مانگ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارچ میں تقریباً 1.6 پاؤنڈ وزن کے دھاتی ٹکڑے سے گھر کی چھت میں سوراخ ہوگیا تھا، ایلی ہاندرو اوٹیرو نامی شخص کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا زخمی ہونے سے بال بال بچا تھا۔

دوسری جانب ناسا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں نئی لیتھیم آئن بیٹریاں لگنے کے بعد اس نے تقریباً 5800 پاؤنڈ وزنی ہارڈ ویئر خلا میں پھینک دیا اور یہ ٹکڑا بھی اسی ہارڈ وئیر کا حصہ تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کے وکیل میکا گوین وردھی کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں خلائی ٹریفک میں اضافے کے باعث خلائی کچرا ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے، میرے مؤکل مناسب معاوضہ چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید