• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی ،رکشہ ڈرائیور نے بھائی کے سامنے مبینہ خودکشی کرلی

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور نے بھائی کے سامنے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق واقعہ امین کالونی میں پیش آیا جہاں متوفی کے بھائی نعمان ولد فضل محمد نے بتایا کہ اس کی امین کالونی میں کارپینٹر کی دکان ہے گزشتہ روز اس کا37سالہ بھائی جمشیداس کے دکان آیا اور وہاں اپنا رکشہ کھڑا کردیا اس دوران اس نے مبینہ طور پر پستول سے اپنے سر میں گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا متوفی کو ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کردی جبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر شواہد اکٹھی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید