• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد بزنس الائنس کے وفد کی کمشنر پشاورسے ملاقات

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد بزنس الائنس کے وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے محرم الحرام میں سیکورٹی،اور انتظامی امور کے حوالے سے کمشنر آفس میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی، ایس ایس پی اپریشن کاشف زلفقار، اور ڈی سی پشاور افاق وزیر بھی موجود تھے۔وفد کی قیادت سرحد بزنس الائنس کے چئیرمین سید ظاہر علی شاہ نے کی ۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران پشاور میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کوشش کی جائے گی کہ تاجروں اور عوام کی تکالیف کو کم کیا جاسکے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
پشاور سے مزید