• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے پرامن انعقاد کیلئے وسائل بروئے کار لائینگے‘کاشف ذوالفقار

پشاور ( آن لائن )ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف ذوالفقار نے محرم الحرام پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے حوالے سے شرافت علی مبارک اور سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں تنظیم تاجران اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفود کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کیںجس میں ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق ، ایس پی سٹی ڈویژن ظفر احمد خان، ایس پی سکیورٹی کمال حسین، اے ایس پی ہشت نگری سب ڈویژن علی عبد اللہ خالد، ڈی ایس پی سٹی دیار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راضی خان اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔ وفود کے سربراہوں نے ضروری تجاویز پیش کیںجس پر ایس ایس پی آپریشنزکاشف ذوالفقار نے کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کی خاطر پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔جس کیلئے دونوں تنظیموں کا تعاون بھی ضروری ہے، محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی کی خاطر خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیا جا رہا ہے، محرم کے ایام میں کینٹ، اندرون شہر سمیت ضلع بھر میں اپلائیڈ فار بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل ڈبل سواری، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاتعطل کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ہوٹل اور سرائے میں رہائش پذیر کرایہ داروں کی بھی از سرنو جانچ پڑتال جا ری ہے ۔محرم الحرام کے دوران اندرون شہر سمیت اہم اور حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے کنٹرول روم میں خصوصی نگرانی کی جائے گی، اسی طرح شہر کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی خاطر ڈرون کیمروں ، کیمرہ سرویلنس موبائل سسٹم کے زریعے بھی نگرانی کی جائے گی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کیلئے کمانڈ پوسٹ میں تمام انتظامی اداروں کے افسران و اہلکار اور فوکل پرسن موجود ہونگے ،ضلع بھر میں فل پروف سکیورٹی کی خاطر خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ مزید سخت کیا جائیگا، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز جاری ہے، جبکہ شہر میں پولیس گشت میں اضافہ، نواحی اور متصل علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔
پشاور سے مزید