• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط قیادت کسی بھی تحریک کی اولین ضرورت ہے‘حمیرا طارق

پشاور (لیڈی رپورٹر) قیادت کے پاس شرعی علوم پر دسترس ، وژن اور مہارت کی فروانی لازم ہے-قیادت نے ہی ہر قسم کے حالات میں کارکنان کی راہنمائ اور ذہنی یکسوئ کا فریضہ انجام دینا ہوتا ہے-ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نظم کراچی اور ناظمات اضلاع کے ساتھ نشست سے خطاب کے دوران کیا - انہوں نے کہا کہ مولانا مودودینے مضبوط دینی بنیاد پر کھڑے لوگوں کو مخاطب کیا جن میں علماء بھی شامل تھے - آج دینی و شرعی تعلیم کی بے حد کمی ہے- اپنے کارکنوں کو سکھائیں کہ وہ گھروں میں شرعی تعلیم شروع کریں-ہر فرد کو خلافت الہیہ کی ذمہ داریوں سے اگاہی دینے میں ہی امت کی بقا کا راز ہے- افراد خانہ کی دینی تعلیم و تربیت کریں ۔اسے خاص طور پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے قرآن علوم کے احیاء کی ضرورت کا احساس پیدا کریں ۔قرآن و حدیث کا علم فرض عین ہے ۔آج ہمارا بچہ جب دوسروں کی تربیت کرنے کھڑا ہے تو اس کے پاس سوالات ہیں ۔ اس لئے کہ ادارے اس کا براہ راست قرآن و سنت سے وہ رابطہ نہیں بنا پائے جو ہمارے بڑوں نے ہمارے ساتھ استوار کیا۔
پشاور سے مزید