• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چچا کو قتل کرنیوالے بھتیجے کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور جرمانے کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی نے چچا کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بھتیجے کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر عمران خان نے کی۔ گرفتار ملزم حسن کمال پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں تکرار کے دوران اپنے چچامصطفیٰ کمال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس پر پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیا،گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر اسے پھانسی کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے قرار دیاکہ ملزم کو پھانسی پر اس وقت تک لٹکایاجائے جب تک اسکی موت واقع نہ ہوئے ، اس کے علاوہ ملزم کو مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرنے کے احکامات جاری کئے، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں کاٹنی ہوگی۔
پشاور سے مزید