• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ملاقات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں تقریباً 25 ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے، دوحہ میں ہونے والی اس قسم کی یہ تیسری میٹنگ ہو گی لیکن اس میں طالبان پہلی بار شرکت کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈی کارلو کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ میٹنگ طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق نہیں، میٹنگ طالبان کے نہیں بلکہ افغانستان اور لوگوں کے بارے میں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان خواتین کو شامل نہ کرنے پر اقوامِ متحدہ کو انسانی حقوق کے گروپوں کی تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام اور غیر ملکی سفیر افغان سول سوسائٹی کے گروپوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون سے ہوں گے۔

پاکستان کا بھی شرکت کا فیصلہ

پاکستان نے بھی اقوامِ متحدہ کے تحت افغانستان پر ہونے والے دوحہ مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید