• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان کو کھلاڑی کی جانب بلا پھینکنا مہنگا پڑگیا

افغانستان کے کپتان راشد خان پر بنگلادیش کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ٹیم کے کھلاڑی کریم جنت کی جانب بلا پھینکنا مہنگا پڑگیا۔

آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کے خلاف لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کرتے ہوئے راشد خان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

سپر ایٹ کے اس اہم میچ میں افغانستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش کو 8 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 

سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوا جس نے اسے ترنوالہ بناتے ہوئے 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ کسی ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید