• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل جو ان دنوں اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علحیدگی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی زد میں ہیں، انھوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کی ہے۔ 

اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

34 سالہ کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے اور زیادہ زور پکڑ لیا ہے کہ ممکنہ طور پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں کا جواب دیا ہے۔ 

یونانی فلسفی سقراط کا قول ہے کہ خاموشی ان لوگوں کےلیے ایک ایسا راگ ہے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔

اگرچہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما نے ان افواہوں پر براہ راست کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، لیکن چاہل کی پوسٹ نے انکے مشکل وقت میں خاموشی برقرار رکھنے کا اشارہ ضرور دیا ہے۔ 

گو کہ دونوں سوشل میڈیا پر متواتر موجود رہتے ہیں لیکن اسکے باوجود انھوں نے اپنے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید