سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 19 خوارج کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 جنوری کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کیں۔
سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اس میں 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند کے علاقے بائیزئی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی کرک میں کی گئی، جہاں 3 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
آپریشن کے دوران نائیک محمد عثمان، لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر نے جام شہادت نوش کیا۔
علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔