پشاور(جنگ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس حسن خیل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اپملیٹینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی فار ٹو بیکو کنٹرول کااجلاس پشاور میں ہواجس میں پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر برائے ٹوبیکو کنٹرول محمد اجمل شاہ ،محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ،پولیس ،سوشل ویلفیئر ،ہیلتھ اورایجوکیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر نے شرکاء اجلاس کوصوبے میں جاری ٹوبیکو کنٹرول اورمختلف قانونی ایکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیںکیاجائیگاکیونکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی اورمہلک امراض سمیت ہرقسم منشیات کاتدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا نوجوانوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور صحت کے نظام کو معیاری بنانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ طور اپنا کردار ادا کر ناہوگا۔ہرقسم منشیات کے تدارک اور تعلیمی اداروں کے50میٹرکی حدود میں تمباکو مصنوعات کو روکنے ،فروخت کرنے اوراستعمال پرپابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔