• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا بخش درس کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سابق تحصیل ناظم اور جی ڈی اے کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر خدا بخش درس کو گارڈ سمیت دہشتگردوں کے حملے میں قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتل دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ قاتلوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا، حر جماعت اور فنکشنل لیگ کی اعلیٰ قیادت جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ،اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سانگھڑ میں حر جماعت کی معزز شخصیت اور سابق ناظم خدا بخش درس کو گارڈ سمیت دہشتگردوں نے دن دہاڑے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔