کراچی (آئی این پی )کراچی میں قائم جناح اسپتال سے167ملازمین کو برطرف کردیا گیا اسپتال حکام کاکہنا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث 167ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔کورونا کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو 90 دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر 3 ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔دوسری جانب بر طرف ہونے والے ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ہسپتال کو پہلے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے۔