• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس ہوا، شاہد خاقان

اسلام آباد(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ منظور ہوا ، آئی ایم ایف نے ارکان اسمبلی کو 500؍ ارب دینے اور تنخواہ دار طبقے کا استحصال کرنے کا نہیں کہا، اگلے پانچ دس سال بھی بہتری کا امکان نہیں،ٹیکس کا یکساں نظام ہونا چاہیے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کس قسم کی حکومت چلارہے ہیں؟ ہماری سوچ کیا ہے کہ ہم اپنے اخرجات کم نہیں کریں گے لیکن عوام پر مزید بوجھ ڈالتے رہیں گے۔ سیکڑوں ارب کے سگریٹ بنتے ہیں جس کی چوری کھلم کھلا ہورہی ہے، کیا ایف بی آر نہیں جانتا ملک میں کتنے سگریٹ استعمال ہورہے ہیں اور کتنے پر وہ ٹیکس اکٹھا کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید