• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی نے NRE سٹیپ ٹو امتحان کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC).21-20جولائی اور 27-28جولائی 2024کو نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) کا دوسرا مرحلہ یعنی کلینیکل اسکلز ایگزامینیشن (CSE) منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیکل گریجویٹس، اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ امتحان کے لیے مطلوبہ معیارات پر پورا اتر سکے۔ NRE امتحان کا دوسرا مرحلہ یعنی CSE میں عملی جائزے شامل ہیں، بشمول مریضوں کی بات چیت، میڈیکل طریقہ کار، اور میڈیکل فیصلہ سازی کے عمل شامل ہے۔ یہ ایک معروضی ڈھانچہ والے کلینیکل امتحان (OSCE) کے مترادف ہے، جس میں امیدواروں کو تھیوری اور CSE دونوں اجزاء کو الگ الگ پاس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ CSE امتحان 3 گھنٹے اور 30 ​​منٹ کا ہوگا، جس میں میڈیسن، سرجری، پریکٹیکل اسسمنٹ اور امراض نسواں، اطفال، امراض چشم، اور ENT سمیت مختلف شعبوں کے 20 اسٹیشن شامل ہونگے ۔ تھیوری اور CSE دونوں امتحانوں میں پاس ہونے کے لیے % 60 نمبر لینے کی شرح درکار ہونگی ۔ پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے پاکستانی شہریت کے حامل غیر ملکی گریجویٹس کے لیے پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونے کے لیے امتحان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پی ایم ڈی سی کی کوششوں سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی۔ NRE مرحلہ 2 امتحان میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں طبی تعلیم اور پریکٹس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے صرف قابل پیشہ ور افراد ہی میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبوں میں داخل ہوں۔ امتحان میں شفاف اور منصفانہ ڈیزائن کو یقینی بنانا ہوگا اور تمام امیدواروں کے لیے یکساں مواقع ملنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ کیونکہ یہ مسلسل سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہمیں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں عمدگی کو فروغ دینا ہوگا ۔ سخت تشخیصی عمل سے میڈیکل اور ڈینٹل کے پروفیشن میں عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنا ہوگا اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو بھی ہمیشہ برقرار رکھنا ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید