• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی آر تک رسائی نہ دینے پر پولیس کو کیس ٹریس کرنے میں چیلنجز کا سامنا

پشاور(کرائم رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیجانب سے کال ڈیٹیل ریکارڈ(سی ڈی آر) تک رسائی کی اجازت نہ دینے کے بعد پولیس کو اندھے قتل کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان تک رسائی اورٹریسنگ میں سخت چیلنجز کا سامنا کرناپڑا ہے،سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حکومت اورمتعلقہ اداروں کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرناہوگا، پولیس کی تحقیقات متاثرہورہی ہے، واضح رہے کہ سی ڈی آر کے ذریعے پولیس نہ صرف اندھے قتل کیسز اور قتل کے دیگرجرائم اور وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو آسانی سے ٹریس کرلیتی تھی بلکہ چوری شدہ اورچھینے گئے موبائل فونز تک رسائی میں بھی حاصل کرلیتی تھی جس کیلئے حساس اداروں اور موبائل فون کمپنیوں سے مدد لی جاتی تھی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق اب عدالتی احکامات کی روشنی میں پی ٹی اے کیجانب سے پولیس کو سی ڈی آر ڈیٹا تک رسائی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید