• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن بیرکس سے غیر قانونی سامان برآمد

سکھر (بیورو رپورٹ) سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن کیا گیا، مختلف بیرکوں کی تلاشی لی گئی، اس دوران قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون، ایم پی تھری، ٹیپ ریکارڈر، چھریاں ودیگر سامان برآمد ہوا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر قیدیوں کے زیر استعمال تھا۔
ملک بھر سے سے مزید