• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس شعبہ ریڈیالوجی کو جدید ترین الٹرا ساؤنڈ مشین فراہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان کے شعبہ ریڈیالوجی کو جدید ترین الٹرا ساؤنڈ مشین "اپلیو 500" فراہم کردی گئی ہے ، یہ مشین ایک جدید ترین امیجنگ ڈیوائس ہے جو الٹراساؤنڈ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ مشین اعلیٰ ریزولوشن الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے تاکہ جسم کے اندرونی ڈھانچے کی تفصیلی تصاویر فراہم کی جا سکیں۔ نئے پروبز کے ساتھ یہ مشین مختلف حالات کی تشخیص میں زیادہ درستگی کے ساتھ مدد کرتی ہے۔
ملتان سے مزید