• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کی کار کو ٹکر ، ویڈا بس انتظامیہ کو 2 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ) تیز رفتار ویڈا بس نے لاری اڈہ سڑک پرٹریفک رش کے باعث کھڑی قیمتی گاڑی کوپیچھے سے ٹکر مار کر تباہ کردیا، کار مالک اظہر غفار ایڈووکیٹ بال بال بچ گئے، ویڈا بس کی ٹکر کے باعث کار کی ڈگی، فرنٹ، بیک بمپر بھی تباہ، پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ کو ویڈا کے ڈپٹی منیجر کاشف امیر کا کار نقصان کی مالیت کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود سات ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر تھانہ سیتل ماڑی میں ویڈا انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج، متاثرہ وکیل نے ویڈا انتظامیہ کو بیس ملین ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔
ملتان سے مزید