ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، راؤ لیاقت علی، ملک عمران قیوم بھٹہ، راجہ مدثر، اکمل خا ن بلوچ، چوہدری وعبدالمنان گوندل، چوہدری عبدالحمید جٹ، یعقوب راجپوت، ذیشان ظفر، چوہدری شہباز اختر نے کہا کہ بجلی کے مہنگے بل غریب عوام اور چھوٹے تاجر ادا کرنے کے قابل نہیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیور بیچنے پر مجبور ہیں اورمہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ٹیرف کے نام پر کیا جانے والا ظلم بند کیا جائے 200ہونٹ کے بعد 201 یونٹس کی کئی گنا قیمت اور اگلے 6 مہینے اسی ٹیرف پر بل کی وصولی سائنسی ڈاکہ ہے سلیب سسٹم کو ختم کر کے تمام یونٹس کی قیمت کو یکساں کیا جائے ۔ح بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ ھوا تو ملک گیر احتجاج اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان اگلے چند روز میں کریں گے۔