• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چھوٹے کسانوں سے کیے وعدے پورے کرے: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان---فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان---فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر  خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چھوٹے کسانوں کو سہولتیں دے اور ان سے کیے وعدے پورے کرے۔

ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے۔

ہمایوں اختر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید