• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی، ترجمان ریلوے

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی۔ اسلام آباد سے ترجمان ریلوے کے مطابق پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔ 

ترجمان ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدنی کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کو مالی سال کے آغاز پر حکومت سے 73 ارب آمدنی کا ہدف ملا تھا۔ مسافر ٹرینوں سے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔

 ترجمان نے کہا کہ ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ 

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اگلے سال آمدنی کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید