• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں سڑک کنارے دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے 1شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

قلات کی ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قلات میں اسکلکو کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو پھٹنے سے اس کی زد میں 1 گاڑی آ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں سوار 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیو رٹی فورسز نے پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ۔

واقعے کے فوری بعد جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید