• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا ہے کہ شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے۔

عدالتِ عالیہ میں شادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے گئے تحائف کی واپسی کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔

اپیل کنندہ کے مطابق ماتحت عدالت نے 2015ء میں فیملی کیس میں جہیز واپس کرنے، عدت میں مینٹیننس اور بچے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ماتحت عدالت میں جہیز کے سامان کی فہرست نہیں دی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید