• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سابق کرکٹر نے بڑی محنت سے بہتری کے لیے تفصیلی رپورٹ دی ہے، محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری اب تک کیوں نہیں ہوئی؟ سرجری کب تک ہو گی اور کیسے ہو گی؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگ سرجری کا پوچھ رہے ہیں، کبھی کوئی فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے، جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دہ ہوتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں انہوں نے ورلڈ کپ میں کارکردگی سے متعلق تفصیلی بتایا ہے، گیری کرسٹن اور اظہر محمود کو بات چیت کے لیے بلا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز سے رابطے میں ہوں، کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے لے رہے ہیں، ان سابق کرکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں جو کرکٹ کو بہتر کرنا جانتے ہیں، وہ سابق کرکٹرز معاملات دیکھیں گے جن کی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلز پر بولنا نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایک سابق کرکٹر نے بڑی محنت سے بہتری کے لیے تفصیلی رپورٹ دی ہے، مجھے آئے ہوئے 4 مہینے ہوئے ہیں یہاں بہت کچھ ٹھیک ہونے والا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹس دیکھ کر فیصلے کرتا ہوں نہ کروں گا، پی سی بی سوشل میڈیا پوسٹس سے نہ چل رہا ہے اور نہ چلنے دوں گا، دن میں پی سی بی یا میرے خلاف چار چار پوسٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا ٹارگٹ یہ ہے کہ قومی ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کیسے بنایا جائے، جس دن میں پریشر میں آیا بہتر سمجھوں کہ گھر چلا جاؤں، کرکٹ اور پی سی بی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحمل کے ساتھ چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، پی سی بی کے اندر معاملات کو بہتر کرنا بھی ایک چیلنج ہے، پی سی بی کے اندر لوگ دکھاتے کچھ ہیں اور گراؤنڈ میں سچائی کچھ اور ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید