• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی سزا قوم بھگت رہی ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے سپریم کورٹ کے باہر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا، وہ الیکشن کمیشن کی دانستہ بدنیتی تھی، الیکشن میں دھاندلی کے عالمی ریکارڈ بنائے گئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ عالمی الیکشن مبصرین کہتے ہیں 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی کا اسٹڈی کیس بنائیں گے، فارم 47 والے عوام کے نمائندے نہیں اس لیے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے۔

قومی خبریں سے مزید