• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم


190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

وارنٹِ گرفتاری مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے اور عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

آج راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی اور عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز جاری کیا ہے۔

بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں میں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی اور ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔

عدالت میں نیب کی جانب سے کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے، اٹیسٹیشن اسلام آباد سے ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید